کوہاٹ میں پولیس مقابلہ2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

کوہاٹ میں پولیس مقابلہ2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد
کوہاٹ میں پولیس مقابلہ2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )کوہاٹ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے کورغر میں پولیس معمول کے مطابق گشت پر مامورتھی کہ ڈاکووں نے ان پر فائرنگ کردی،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس نے گرفتار ڈاکووں کے کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاہے ، جہاں ان کاعلاج معالجہ جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ میں تمام اہلکار محفوظ رہے ہیں۔

مزید :

کوہاٹ -