کوہاٹ میں پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ ، ایس ایچ او زخمی ، دہشتگرد مارا گیا

کوہاٹ میں پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ ، ایس ایچ او زخمی ، دہشتگرد مارا گیا
کوہاٹ میں پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ ، ایس ایچ او زخمی ، دہشتگرد مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوہاٹ کے علاقے سماری میں پولیس اور دہشگردوں کے درمیان مقابلے میں ایس ایچ او زخمی جبکہ دہشگرد مارا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سماری میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی تو دہشگردوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او افضل خا ن زخمی ہو گیا ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد انعام اللہ مارا گیا جو لاچی میں پولیس پر حملے میں ملوث تھا جس کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔