آزادکشمیر میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگالی، زیادتی کا الزام لگا کر بدترین تشدد، نوجوان تاحال لاپتہ

آزادکشمیر میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگالی، زیادتی کا الزام لگا کر بدترین ...
آزادکشمیر میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگالی، زیادتی کا الزام لگا کر بدترین تشدد، نوجوان تاحال لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھوئی رٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادکشمیر کے شہر کھوئی رٹہ کے نواحی گاﺅں میں بااثر افراد نے نوجوان پر زیادتی کا الزام لگا کر اپنی عدالت لگا لی، مرد وخواتین کا نوجوان پر بدترین تشدد ، واقعے کے بعد سے تاحال نوجوان لاپتہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے نواحی گاﺅں میں زیادتی کا الزام لگا کر با اثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی۔پنچائت کے فیصلے پر نوجوان نوید احمد پر مرد و خواتین نے بدترین تشدد کیا جس کے بعد نوجوان کی داڑھی، بھنویں اور سر کے بال مونڈھ دئیے جبکہ اس واقعے کے بعد سے نوجوان لاپتہ ہے۔ پولیس اس نوجوان کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکی ہے اور نوجوان کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس بااثر افراد کی پشت پناہی کر تے ہوئے انہیں بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

سراج الحق کو جماعت اسلامی کتنی تنخواہ دیتی ہے ؟ جواب جان کر پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

مزید :

کوٹلی -