کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ،3افراد ہلاک

کرّم

پارا چنار(ڈیلی پاکستان آن لائن) قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے پاک افغان بارڈ پر گاﺅں پر مبینہ امریکی ڈرون حملے میں3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
وائس آف امریکہ کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے غوز گڑھی کے ایک گاﺅں خورمناک میں  مولوی محب نامی شخص کے گھر کو امریکی ڈرون نے یکے بعد دیگرے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔حملے کے نتیجے میں گھر زمیں بوس ہوگیا جبکہ اس میں موجود 3 افراد ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اتوار چھٹی کا دن ہے اس دن ناشتے میں نہ لگ جانا، سب کو گھروں سے نکال کر شیر کو جتوانا ہے : مریم نواز

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حملہ حملے کا ہدف ملا عصمت اللہ ضعیف اور اس کے ساتھی تھے , ملا عصمت اللہ، ملا عبدالسلام ضعیف کا داماد اور بھتیجا ہے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب یہ لوگ کھانے کی دعوت میں مصروف تھے اور حملے کے بعد کافی دیر تک ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری رہیں۔۔