کرم ایجنسی: کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ ، کھلاڑی جاں بحق

کرم ایجنسی: کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ ، کھلاڑی جاں بحق
کرم ایجنسی: کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ ، کھلاڑی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرم (اے پی پی) کرم ایجنسی میں کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ سے ایک کھلاڑی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق میچ کے دوران ہی تلخ کلامی پر ایک کھلاڑی نے پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں مجتبیٰ حسن دم توڑ گیا جبکہ سیف اللہ شدید زخمی ہو گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کرد یا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والا کھلاڑی مجتبیٰ حسن 5 بچوں کا باپ تھا۔ زخمی کھلاڑی سیف اللہ کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

مزید :

کرّم -