عہدہ سنبھالنے کے تیسرے روز چیف جسٹس نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے 330جج تبدیل کردیئے
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے یہ عہدہ سنبھالنے کے تیسرے روز پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے 330ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،جن میں 125ایڈیشنل سیشن جج ، 35سینئر سول جج اور170سول جج شامل ہیں ۔عدالت عالیہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جن ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلے کئے گئے ہیںان میں سے اورنگ زیب کا اٹک سے فیصل آباد، رضوان عارف کا کوٹ ادو سے اٹک ، خورشید انجم کا (سینئر سول جج بہاولپورسے ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر ترقی پانے کے بعد )بہاولپور ، سجاد حسین خان کا (سینئر سول جج راجن پور سے ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر ترقی پانے کے بعد )راجن پور ، ظفر اللہ خان کا چکوال سے ٹیکسلا ، نصرت اللہ خان کا چنیوٹ سے پتوکی ، محمد ایاز کا ڈی جی خان سے احمد پورسیال، غلام مرتضیٰ اپل کا (سینئر سول جج فیصل آباد سے ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر ترقی پانے کے بعد )فیصل آباد، لیاقت کھرل کا گوجرانوالہ سے وزیرآباد، محمد حسین کا سرگودھا سے سیالکوٹ، شہباز حسین کوٹ ادو سے گوجرانوالہ، افضال بٹ کا گجرات سے سیالکوٹ، حامد محمود کا سرائے عالم گیر سے پنڈی گھیب ، ملک علی ذوالقرنین کا لاہور سے سرائے عالمگیر، ثمینہ حیات کا حافظ آباد سے قصور ، ضیاءالطارق کا (سینئر سول جج جھنگ سے ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر ترقی پانے کے بعد )جھنگ ، عرفان انجم کا جہلم سے راولپنڈی ، محمد کاشف کا قصور سے چنیوٹ، گلزار احمد خالد کا چونیاں سے لاہور، سعید رضا کا خانیوال سے دیپالپور، پرویز سپراءکا علی پور سے شورکوٹ، سید داور ظفر علی کا شورکوٹ سے قصور، محمد رمضان کا لیہ سے ملتان ، سرفراز علی کا خوشاب سے لاہور، عرفان حیدر کا لاہور سے دیپالپور، محمد سرفراز اختر کا سمندری سے کہروڑ پکا، خادم حسین کا جنڈ سے لاہور، ندیم حسن کا (سینئر سول جج سرگودھاسے ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر ترقی پانے کے بعد )سرگودھا، سلیم اقبال کا لاہور سے پاک پتن شریف ، شہزاد رضا کا لاہور سے کوٹ ادو، مظہر سلیم کا راولپنڈی سے لاہور ، عبدالستار کا راولپنڈی سے خانیوال، عمر حیات کا راولپنڈی سے اٹک، احسن محبوب بخاری چشتیاں سے حاصل پور، ظفر اقبال سیال کا لاہور ہائی کورٹ سے لاہور ، احمد کامران کا ٹیکسلا سے لاہور ، اقبال ہرل کا بھکر سے راولپنڈی ، شبر حسین اعوان کا بھکر سے لاہور ، ذوالفقار علی کا لاہور سے گجرات، شعیب قریشی کا منڈی بہاﺅالدین سے ساہیوال ، عبدالجبار کا میانوالی سے راولپنڈی ،آفاق احمد کا ملتان سے راولپنڈی ، غلام مجتبیٰ ((سینئر سول جج ملتان سے ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر ترقی پانے کے بعد )ملتان، صلابت جاوید کا مظفر گڑھ سے کوٹ ادو،سمعیہ اسد کا ننکانہ صاحب سے فیروزوالا، افشاں اعجاز صوفی کا ((سینئر سول جج ساہیوال سے ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر ترقی پانے کے بعد )ساہیوال ،طارق جاوید ساہیوال سے دیپالپور، محمود حیات کا پاک پتن سے بھلوال ، عدنان طارق کا پنڈی بھٹیاں سے شیخوپورہ، حسنین رضا کا شیخوپورہ سے پنڈی بھٹیاں ،فہیم شاہد کا پاک پتن سے (سینئر سول جج پاک تپن سے ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر ترقی پانے کے بعد )پاک پتن ، احمد اقبال کا سیالکوٹ سے جنڈ، محمد محسن کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کمالیہ
محمد اشرف کا (سینئر سول جج وہاڑی سے ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر ترقی پانے کے بعد )وہاڑی، رضا اللہ خان کا اٹک سے کوٹ ادو، باسط علیم کا راولپنڈی سے چونیاں، احمد مجاہد شیر دل کا نارووال سے سرگودھا، عمران خورشید کا رحیم یارخان سے لاہور، عائشہ خالد (سینئر سول جج لاہورسے ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر ترقی پانے کے بعد )لاہور،ندیم انور کا لاہور سے راولپنڈی ، ندیم احمد سہیل کا لاہور سے گجرات، نعیم عباس کا سمال کازکورٹ لاہور سے لاہور سیشن کو رٹ ، ماہ رخ عزیز کا راولپنڈی سے سرگودھا، امجد شاہ کا دیپالپور سے چونیاں، رائے نواز کا دیپالپور سے قصور، انجم رضا کا گوجرہ سے لاہور ، تجمل حسین کا لاہور سے ٹیکسلا، ظفر تارڑ کا گجرات سے لاہور، عارف خان کا لاہور سے گوجرہ ، عامر میر کا کھاریاں سے لاہور، بخت فخر بہزاد کا خانیوال سے ملتان، عارف حمید شیخ کا وہاڑی سے کہروڑ پکا، محمد بخش ہاشمی کا کہروڑ پکاسے صادق آباد، نوید اختر کا فیصل آباد سے گوجرانوالہ، غلام حسین کا راجن پور سے لودھراں، عدنان مشتاق کا لودھراں سے راجن پور، صادق مسعود صابر کا قصور سے لاہور، محمد یونس عزیز کا فیروز والا سے قصور، راجہ قمر کا پھالیا سے اٹک، عبدالرحمن کا اٹک سے پھالیہ، محمد اعظم کا لاہور سے راولپنڈی ، عرفان سعید کا راولپنڈی سے سمندری، طارق خواجہ کا راولپنڈی سے لاہور، رانا زاہد کا گوجرانوالہ سے راولپنڈی ،جہانگیر میر کا گوجر خان سے کمالیہ، محمد جمیل کا لیہ سے چنیوٹ ، امبرین قریشی کا اٹک سے لاہور ،جاوید بوسال کا پنڈی گھیب سے چیچاوطنی ، ارشد محمود کا تلا گنگ سے فیصل آباد، عابد رضوان کا ٹیکسلا سے لاہور، زاہد بختیار کا کمالیہ سے گوجرخان، محمد ریاض کا چیچا وطنی سے لاہور، صفدر علی کا کلو رکوٹ سے مظفر گڑھ ، رفاقت علی گوندل کا پیپلاں سے کلور کوٹ ، غفار مہتاب کا لاہور سے سرگودھا، مبشر ندیم کا ننکانہ سے لاہور، اعجاز اعوان کا لاہور سے ننکانہ صاحب، اشفاق رانا کا منڈی بہاﺅالدین سے لاہور، محمد محسن کا لاہور سے منڈی بہاﺅالدین، شیراز کیانی کا چکوال سے لاہور، اعجاز بٹر کا لاہور سے چکوال، محمد الطاف کا لاہور سے گوجرانوالہ، مسعود حسین کا لاہور سے بھکر، مشتاق الہی کا بھکر سے پیپلاں ، شیر عباس کا فیصل آباد سے لاہور، اصغر خان فتح جنگ سے لاہور ، ارشد بھٹہ کا ساہیوال سے چشتیاں ،عامر رانا کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے لاہور ، محمد عمر کا سیالکوٹ سے لاہور ، خضر حیات سیال کا صادق آباد سے فیصل آباد، یاسر ندیم رزاق کا بورے والا سے میلسی ، حامد حسین کا کھاریاں سے رحیم یارخان ، شہزادہ مسعود صادق کا حافظ آباد سے دیپالپور ، اسلم بھٹی کا فیروز والا سے راولپنڈی ، اسد علی کا راولپنڈی کا فتح جنگ ،جاوید چشتی کا ملتان سے جہلم، صداقت اللہ خان کا احمد پور شرقیہ سے جڑانوالہ ، اظہارالحق کا بہاولپور سے لیہ، خالد چیمہ کا لاہور سے پنڈی بھٹیاں ، نذر حسین کا لاہور سے بورے والا، طارق محمودکا مظفر گڑھ سے ملتان، محمد آصف کا فیصل آباد سے سمندری اور فیض الحسن احمد پور سیال سے گوجرانوالہ تبادلہ کردیا گیا ہے ۔جن سینئر سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.
ان میں سے اسد حفیظ کا مری سے اٹک، حسنین اظہر شاہ کا چیچا وطنی سے بہاولپور، عامر ضیاءکا راولپنڈی سے بھکر، ظفر اقبال کا جھنگ سے چکوال، نعیم عامرکابھوانہ سے چنیوٹ ، یونس لار کا ملتان سے ڈی جی خان، محمد اشفاق کا اوکاڑہ سے فیصل آباد ، ثمینہ چیمہ کا لاہور سے گوجرانوالہ، منیر حسین کا سول جج سے ترقی کے بعد گجرات سے گجرات ، ملک عابد حسین کا لودھراں سے حافظ آباد، کاشف قیوم کا راولپنڈی سے جھنگ، محمد عرفان تارڑ کا روالپنڈی سے جہلم ، رانا سہیل کا قصور سے شیخوپورہ، شہباز تارڑ کا پنڈی گھیب سے خانیوال، ندیم انجم کا لاہور سے خوشاب، تجمل شہزاد اوراعجاز بوسال کا سول جج سے سینئر سول جج کے عہدہ پر ترقی پانے کے بعد لاہور سے لاہور، جاوید سپراءکا ٹیکسلا سے لیہ، فرقان احمد کا ملتان سے لودھراں، محمد خان کا لاہور سے منڈی بہاﺅالدین، ارشد محمود جسراءکا راولپنڈی سے میانوالی ، قمر الزمان بھٹی کا سینئر سول جج کے عہدہ پر ترقی پانے کے بعد ملتان سے ملتان، شہباز احمد کا مظفر گڑھ سے مظفر گڑھ ، حنا مظفر کا شاہ کوٹ سے ننکانہ صاحب، محمد الیاس کا قصور سے نارووال، اظفر سلطان ابرار سید کا لاہور سے پاک پتن ، محمد جہانگیر اشرف کا کبیر والا سے رحیم یارخان، محمد اعظم جاوید کا جام پور سے راجن پور، غلام فرید قریشی کا عارف والال سے راولپنڈی ، محمد حفیظ الرحمن کا لاہور سے ساہیوال، شبریز اختر راجہ کا حسن ابدال سے سرگودھا، فرزانہ بشیر کا گوجرانوالہ سے قصور، طارق محمود کا پسرور سے سیالکوٹ، محمد عثمان کا شیخوپورہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور حیدر علی عارف کا بورے والا سے وہاڑی تبادلہ کیا گیا ہے ۔عدالت عالیہ نے 170سول ججوں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ،یہ تمام نوٹیفکیشنز لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ Lhc.gov.pkپر بھی دستیاب ہیں ۔