لانگ مارچ اور آزادی مارچ میں شرکت کرنے پر غور جاری ہے:حیدر عباس رضوی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حید ر عباس رضوی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اور آزادی مارچ میں شرکت کرنے پر غور جاری ہے ۔ صوبائی دارلحکومت میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ان کے یہاں آنے کا مقصد عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے تعزیت کرنا تھا ، عید سوگواروں کا دکھ بانٹنے آئے تھے ، سوگواران سے ملاقات ہماری روایت ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طاہر القادری کی طر ح الطاف حسین بھی انقلاب کی بات کرتے ہیں ،ایم کیو ایم طاہر القادری کی سوچ کی حمایت کرتی ہے ، انقلاب سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ میں سوچ بچار جاری ہے۔