تحریک انصاف نے دھاندلی کر کے خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی:مولانا فضل الرحمان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت خود دھاندلی پر بنی ہے اس لئے عمران خان کا صرف 4 حلقوں کو ایشو بنا کر احتجاج کرنا مضحکہ خیز ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے دھرنے اور مارچ کے اعلان کو کوئی اہمیت نہ دی جائے کیونکہ دھرنے،جلسے،مارچ اور احتجاج ہوتے رہتے ہیں تاہم ان دھرنوں اور مارچ کے پس پشت محرکات جاننے کی ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کو بنیا د بنا کرعدالتوں اور اداروں پر دباﺅ ڈالنا جمہوری نظام لپیٹنے کی سازش ہے۔