ریحام خان سے صحافی کا غیر اخلاقی پیغامات پر سوال،ریحام خان خاموش ہو گئیں اور تردید بھی نہیں کی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خا ن سے نیو ٹی وی کےصحافی نے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ آپ کو غیر اخلاقی میسج بھیجے گئے اور وہ کس نے بھیجے، جس پر ریحام خان نے جواب نہیں دیا اور خاموش ہو گئیں جبکہ صحافی نے دوبارہ بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ کیا ان کا نام ’ن‘سے شروع ہو تاہے تو ریحام خان نے اس کی تردید بھی نہیں کی ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل تحریک انصاف کے سابق رہنمابابر ایس اکبر نے عمران خان کے ترجمان نعیم الحق پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ریحام خان کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجے ہیں ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ انہوں نے تمام میسجز اکھٹے کر کے عمران خان کو دکھائے تھے جس پر انہوں نے معذرت کی تھی اور یقین دلایاتھا کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا ۔