عدلیہ کی ذمہ داری ہے وہ اداروں پر نظر رکھے،جسٹس ثاقب نثار

عدلیہ کی ذمہ داری ہے وہ اداروں پر نظر رکھے،جسٹس ثاقب نثار
عدلیہ کی ذمہ داری ہے وہ اداروں پر نظر رکھے،جسٹس ثاقب نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثارنے کہا ہے کہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی اداروں پر نظر رکھے، فاضل جج نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار میں آئینی اور انتظامی قوانین پر لیکچر کے دوران کیا۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکلا کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ لیکچر میں صدر ہائیکورٹ بار پیر مسعود چشتی، سیکرٹری بیرسٹر محمد احمد قیوم، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بارکونسل محمد احسن بھون سمیت نوجوان اور سینئر وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جسٹس میاں ثاقب نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریاست کو چلانے کے لئے آئین اور مختلف قوانین بنائے جاتے ہیں، ریاست کے مختلف ادارے ہوتے ہیں جن میں پارلیمنٹ، انتظامیہ اہم ہیں لیکن جدید اقوام میں عدلیہ کسی بھی ریاست کا اہم ادارہ سمجھا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ آئین میں پاکستان کو چلانے کے لئے اصول وضع کر دیئے گئے ہیں، عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کے دیگر ستونوں اور اداروں پر نظر رکھے، فاضل جج نے لیکچر کے دوران وکلائکے مختلف سوالات کے جوابات دیئے، تقریب کے اختتام پر لاہور ہائیکورٹ بار کی طرف سے جسٹس میاں ثاقب نثار کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

مزید :

لاہور -