ہائی کورٹ:لیپ ٹاپ سکیم کی بولی رکوانے کی درخواست مسترد

ہائی کورٹ:لیپ ٹاپ سکیم کی بولی رکوانے کی درخواست مسترد
ہائی کورٹ:لیپ ٹاپ سکیم کی بولی رکوانے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کی لیپ ٹاپ کی خریداری کے لئے ہونے والی "بولی "کو روکنے کے لئے دائردرخواست ناقابل سماعت قراردے کرمسترد کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے کے باعث لیپ ٹاپ کی خریداری کے طریقہ کار کے خلاف دائردرخواست خارج کی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے رانا ظہیر احمد خان کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ وزیراعلی لیپ ٹاپ سکیم کے لئے تین لاکھ لیپ ٹاپس کی خریداری کے لئے شفاف طریقہ کاراختیارنہیں کیا گیا۔ لیپ ٹاپ کی خریداری کے لئے من پسند کمپنی کو نوازنے کے لئے اخبارات میں "بڈز "کااشتہار نہیں دیا گیا اورنہ ہی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یکم دسمبر کو ہونے والی بڈز میں صرف ایک کمپنی حصہ لے رہی ہے جو حکومت کی پسند یدہ ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے یکم دسمبر کو ہونے والی "بڈز "روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسارکیا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں وہ کس حیثیت میں پٹیشن دائر کررہا ہے،درخواست گزارکا وکیل عدالت کے استفسار کا موثر جواب نہ دے سکاجس پر عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردیا۔

مزید :

لاہور -