مراد علی شاہ کی شہباز شریف سے ملاقات ،بین الصوبائی رابطہ بڑھانے پر اتفاق
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور صوبائی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان بین الصوبائی رابطہ بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبے ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ایک ہی اکائی ہیں ،ہم سب کو ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا ۔مراد علی شاہ نے شہباز شریف کی خیریت بھی دریافت کی اور نیک خواہشات کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔