وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائیت پر پوزیشن ہولڈر نابینا طالب علم عامر شہزاد کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ روپے جمع کرا دیئے گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائیت پر پوزیشن ہولڈر نابینا طالب علم عامر شہزاد کے ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائیت پر پوزیشن ہولڈر نابینا طالب علم عامر شہزاد کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ روپے جمع کرا دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مظفر گڑھ کے پوزیشن ہولڈر نابینا طالب علم عامر شہزاد کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ روپے جمع کرا دیئے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی نے گزشتہ روز ایوان وزیر اعلی میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب کے دوران عامر شہزاد کے خاندان کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ عامر شہزاد نے نامساعد حالات کے باوجود عز م و ہمت کے ذریعے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ،عامر شہزاد جیسے ذہین طلباء قوم کا روشن مستقبل ہیں ،پنجاب حکومت ایسے ہیروزکو تراشنے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کرتی رہے گی۔جس پر آج عامر شہزاد کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ روپے جمع کرا کر وزیر اعلیٰ نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔

مزید :

لاہور -