ہائی کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نادرا کو نوٹس

ہائی کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نادرا کو نوٹس
ہائی کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نادرا کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ڈی جی نادرا کرنل (ر)انیس کو توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیاہے۔

مسٹرجسٹس محمد خالد محمود خان نے ساندہ کی رہائشی صائمہ حفیظ کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اس نے عمرہ کے لئے پاسپورٹ بنوانے کے لئے نادرا دفتر میں درخواست دی۔ پاسپورٹ کا اجراءنہ کرنے پراس نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت عالیہ نے10 نومبر2015ءکو درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی جی نادراکو15روزمیں پاسپورٹ بنانے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کاحکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی نادرا نے پاسپورٹ کے اجراءکے حوالے سے اقدامات نہیں کئے اورابھی تک درخواست گزارکا پاسپورٹ نہیں بن سکا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ ڈی جی نادراکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے

مزید :

لاہور -