لاہور کے اردوبازار میں حساس اداروں کی کارروائی،ممنوعہ لٹریچر چھاپنے والے دو افراد گرفتار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) اردو بازار میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں ممنوعہ لٹریچر بر آمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے اردو بازار میں کارروائی کرتے ہوئے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں ممنوعہ لٹریچر بر آمدکر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کتابوں کے ڈبوں سے بڑی مقدار میں دھماکاخیز مواد بھی برآمدہوا ہے جبکہ ممنوعہ لٹریچر میں خودکش حملہ آور بننے سے متعلق کتابچہ بھی شامل ہے .