الیکشن کمیشن نے وزیر جیل خانہ پنجاب عبدالوحید کی رکنیت ختم کر دی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے وزیر جیل خانہ پنجاب عبدالوحید کی رکنیت ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ پنجاب عبدالوحید کی رکنیت دو شناختی کارڈ رکھنے پر کی گئی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے عبدالوحید کی رکنیت سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میںختم کی گئی ہے۔وزیر جیل خانہ کی رکنیت سپریم کورٹ کے حکم پر 22 مئی 2013 سے ختم کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ٹربیونل کے حکم پر پی پی 196 میں21 مئی کو ضمنی انتخابات ہو چکے ہیں۔