نویں جماعت کے طالب علم کی آنکھیں سوامارکرضائع کرنے کے مقدمہ کے دو ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

نویں جماعت کے طالب علم کی آنکھیں سوامارکرضائع کرنے کے مقدمہ کے دو ملزموں کی ...
نویں جماعت کے طالب علم کی آنکھیں سوامارکرضائع کرنے کے مقدمہ کے دو ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نویں جماعت کے طالب علم کی آنکھیں سوامارکرضائع کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کی ضمانت کی درخواستمسترد کردی ۔

ہائی کورٹ کی مہلت گزر گئی ،مستقل آئی جی پنجاب کا تقرر نہ ہوسکا

جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزموں ذیشان اور حنیف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سندر پولیس نے ملزموں کو بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کیا ہے جبکہ ملزم مدعی مقدمہ عیش محمد کی آنکھیں ضائع کرنے میں ملوث نہیں ہیں اور پولیس کے پاس ملزموں کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، ملزموں کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ملزموں کو مقدمہ میں بے بنیاد گرفتار کیا گیا ہے لہٰذا ملزم حنیف اور ذیشان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، مدعی مقدمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں نے نویں جماعت کے طالب علم عیش محمد کو جان سے مارنے کی کوشش کی اور ملزموں کے تشدد کی وجہ سے عیش محمد کی آنکھیں ضائع ہو گئیں، ملزموں کا جرم ناقابل ضمانت ہے ،ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست خارج کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد نویں جماعت کے طالب علم کی آنکھیں ضائع کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کی ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

مزید :

لاہور -