خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کیخلاف متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کا بیان قلمبند

خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کیخلاف متاثرہ لیڈی ...
خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کیخلاف متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کا بیان قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے پی پی )انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت میں فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم عبدالوہاب علوی کے خلاف استغاثہ میں ایک متاثرہ لیڈی ڈاکٹرنے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرا دیا.

انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری اعظم نے کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم پر ن نامی ایک متاثرہ لیڈی ڈاکٹر نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایا،متاثرہ لیڈی ڈاکٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں آ کر خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا اور انکوائری کے نام پر اسے ڈرا دھمکا کر پندرہ ہزار روپے ہتھیا لئے.

مقدمہ کے مدعی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کے وکیل آصف جاوید قریشی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ کا حصہ ہے جبکہ ملزم سے میموری کارڈزاور لیپ ٹاپ بھی برآمد کئے جا چکے ہیں جنہیں پولیس عدالت میں پیش نہیں کر رہی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو دس اکتوبر کوبیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -