یوم دفاع کی پریڈ کیلئے جنگی جہاز لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرینگے
لاہور (ویب ڈیسک) انتظامیہ نے مرکزی رن وے پر جال لگا دئیے ۔جال لگانے کا مقصد جنگی جہازوں کی لینڈنگ کنٹرول کرنا ہے ۔ رن وے کی سائیڈ پر حفاظتی جال 8 ستمبر کو اُتار لئے جائیں گے ۔ ایئرپورٹ 6 اور 7 ستمبر کو صبح 11 سے 12 بجے تک بند رکھا جائے گا۔ایئرفورس کے پائلٹ تقریب کے دوران جہازوں کے کرتب دکھائیں گے ،دونوں روز نمائش کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹس بحال کر دی جائیں گی۔