”آپ کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے؟“ علامہ خادم حسین رضوی نے محمد مالک کے سوال پر جیب سے ایک لاکھ روپے نکال کر دکھا کر ایسی بات کہہ دی کہ محمد مالک حیران پریشان رہ گئے، کارکنان نے نعرے بلند کر دئیے

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی سے ان کے ذرائع آمدن کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے نکال کر دکھاتے ہوئے ایسا جواب دیدیا کہ محمد مالک بھی حیران پریشان رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔’’ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر حکیموں کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردے گی‘‘ عزیز الرحمٰن چن
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران محمد مالک نے علامہ خادم حسین رضوی سے سوال کیا کہ ”آپ کے ذرائع آمدن کیا ہیں، کیا آپ بتا سکتے ہیں؟“
علامہ خادم حسین رضوی نے جواباً سوال کیا کہ ”خوش طبعی میں فرماﺅں یا ویسے ہی فرماﺅں۔“ اس پر محمد مالک نے کہا کہ مجھے آپ کی بات کی سمجھ نہیں آئی تو خادم حسین رضوی نے کہا کہ ”رسول اللہ ﷺ کی تعریف کرتا ہوں اور حضورﷺ کے دین کی خدمت کرتا ہوں، جن کا میں خادم ہوں، جن کا نوکر ہوں، وہ ہی مجھے تنخواہیں دیتے ہیں۔“
اس پر محمد مالک نے کہا کہ ان کے ہم سب نوکر ہیں تو علامہ خادم حسین رضوی نے فرمایا کہ ”آپ مجھ سے بڑے نوکر ہیں جی، میں آپ کی نوکری پر تو شک نہیں کرتا۔ لیکن ابھی میں لاہور میں میلاد شریف کے جلوس میں چل رہا ہوں اور ابھی میری گود میں لوگوں نے ہزاروں روپے میں ڈال دئیے ہیں۔ “
انہوں نے اپنا ہاتھ جیب کی جانب بڑھاتے ہوئے کہا کہ نکال کر دکھاﺅں اور پھر ایک لاکھ روپے نکال کر دکھا دئیے جس پر وہاں موجود کارکنان نے نعرے بلند کرنا شروع کر دئیے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔گلی میں کوڑا پھینکنے کے تنازعے پر ایک شخص قتل
محمد مالک نے کہا کہ آپ کی بات مجھے سمجھ میں آ گئی ہے کہ آپ کی گود میں آ جاتے ہیں، ہماری گود میں نہیں آتے۔ اس پر علامہ نے کہا کہ اگر نہیں دیتا تو اللہ سے مانگیں ، مجھ سے کیوں لڑتے ہیں۔ تو محمد مالک نے کہا کہ اللہ بہت دے رہا ہے، آپ کو بھی دے رہا ہے، ہمیں بھی دے رہا ہے، اللہ کا شکر ہے۔

۔۔۔ویڈیو یدیکھیں۔۔۔