ہائی کورٹ :سی ایس ایس کے امتحان میں عمر کی رعایت ختم کرنے پرفیڈرل پبلک سروس کمیشن سے جواب طلب

ہائی کورٹ :سی ایس ایس کے امتحان میں عمر کی رعایت ختم کرنے پرفیڈرل پبلک سروس ...
ہائی کورٹ :سی ایس ایس کے امتحان میں عمر کی رعایت ختم کرنے پرفیڈرل پبلک سروس کمیشن سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سی ایس ایس کے امتحانات میں عمر کی رعایت ختم کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے 8 فروری تک جواب طلب کر تے ہوئے وزارت قانون کو بھی تفصیلی جواب داخل کرانے کا حکم دیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے طالب علم ریحان احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے عاصم حفیظ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سی ایس ایس کے امتحانات 16 فروری کو منعقد ہو رہے ہیں لیکن وزارت قانون نے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے سی ایس ایس کے لئے عمر میں 5 سال رعایت ختم کر دی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق نئی ترمیم کے بعد سی ایس ایس کے امیدواروں کو عمر میں رعایت نہیں دی جائے گی ، ان کا کہنا تھا کہ صرف سی ایس ایس کے امیدواروں کے لئے رعایت ختم کرانا امتیازی سلوک ہے،فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی طرف سے عمر میں رعایت ختم کرنے کا اقدام کالعدم کیا جائے۔

مزید :

لاہور -