ڈرگ کورٹ نے پی آئی ایم ایچ کے سربراہ اورسابق ڈی ایم ایس ایڈمن پی آئی سی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

ڈرگ کورٹ نے پی آئی ایم ایچ کے سربراہ اورسابق ڈی ایم ایس ایڈمن پی آئی سی کو ...
ڈرگ کورٹ نے پی آئی ایم ایچ کے سربراہ اورسابق ڈی ایم ایس ایڈمن پی آئی سی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے پی آئی سی کیس میں مریضوں کو جعلی ادویات سپلائی کرنے کے مقدمہ میں عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر سابق ڈی ایم ایس ایڈمن پی آئی سی امیرعلی اورچیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ڈاکٹر ناصر محمود بھٹی کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر کی عدالت میں افروزفارمہ کمپنی کے خلاف پی آئی سی میں مریضوں کو جعلی ادویات فراہم کرنے کا چالان زیرسماعت ہے جس میں پولیس نے افروز فارمہ کمپنی کے مالک افروز کے علاوہ پی آئی سی کے سابق ایڈمن ڈی ایم ایس امیرعلی ، چیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ڈاکٹر ناصر محمود بھٹی کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ عدالت میں افروز میڈیسن کمپنی کے مالک پیش ہورہے ہیں جبکہ دونوں ڈاکٹر پیش نہیں ہورہے جس پر عدالت نے ان کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ایس ایچ او سول لائنزکو حکم دیا ہے کہ مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے 27جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے ۔

مزید :

لاہور -