پنجاب اسمبلی کے باہر نابینا افراد کااحتجاج جاری،حکومت کی ڈیلی ویجز پر ملازمت کی پیشکش
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے باہر نابینا افراد کے احتجاج کے بعد حکومت پنجاب نے ان کو ڈیلی ویجز پر ملازمت کی پیش کش کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق بیروز گاری اور نوکریاں میسر نہ ہونے کی وجہ سے نابینا افراد نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جس پر حکومت نے نابینا افراد کا کوٹا 2 سے 3 فیصد کر دیا جس پر احتجاج جا رہ رہا آخر حکومت پنجاب نے انہیں ڈیلی ویجز پر نوکری کی پیش کش کردی ہے۔پنجاب حکومت نے اسپیشل ایجوکیشن میں تعیناتی کی پیش کش کی ہے اور تقررنامے بھی فوری جا ری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا،حکومت نے کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصدکر دیا