لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے پائلٹ بھائی کےخلاف دائردرخواست خارج کردی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچوقار یونس کے بھائی فیصل یونس کو جعلی ڈگر کی بنیاد پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزمیں پائلٹ کے عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔یہ درخواست ایک شہری سعید ظفر نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیا رکیا گیا تھا کہ فیصل یونس گریجوایشن کی جعلی ڈگری کےبل بوتے پر پی آئی اے میں پائلٹ بھرتی ہوئے مگر چھان بین کے بعد ان کی بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی تاہم فیصل یونس نے پی آئی اے کے ساتھ ملی بھگت کر کے مدرسے کی ڈگری پیش کر کے نوکری بچائی ،فیصل یونس کو پی آئی اے سےبطور پائلٹ ہٹانے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد مسٹر جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے قرار دیا کہ درخواست کے ساتھ فیصل یونس کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا ،صرف خدشات کی بنیاد پر عدالت کسی شہری کےخلاف کارروائی کا حکم نہیں دے سکتی، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کر خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار اگر چاہے تو پی آئی اے سےرجوع کر سکتا ہے۔
نالہ لئی میں طغیانی آ گئی ، انتظامیہ نے خطرے کا سائرن بجا دیا