لاہور ہائی کورٹ نے کامسیٹس کو عدالت سے رجوع کرنے والے طلباءکے خلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے کامسیٹس کو عدالت سے رجوع کرنے والے طلباءکے خلاف کارروائی ...
 لاہور ہائی کورٹ نے کامسیٹس کو عدالت سے رجوع کرنے والے طلباءکے خلاف کارروائی سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کامسیٹس یونیورسٹی کو دوہریڈگری پروگرام کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والے طالب علموں کو یونیورسٹیسےبرخاست کرنے سمیت کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی سے روک دیا ،مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے یہ عبوری حکم طلحہ ابوبکر سمیت 50سے زائد طلباءکیدرخواست پر جاری کیا ، درخواست گزاروں کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہکامسیٹس یونیورسٹی نے کمپیوٹر سائنسز سمیت دیگر مضامین میں دوہری ڈگری  پروگرام کے تحت ہزاروں طلباءاور طالبات کی رجسٹریشن کی جس کے عوض لاکھوںروپے فیس وصول کی گئی تاہم چار برس بعد جب ڈگری دینے کا وقت آیا تو کامسیٹس یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباءکو صرف برطانوی یونیورسٹی لینکاسٹرکی ڈگری کی آفر کی جو کہیں سے تصدیق شدہ بھی نہیں اور غیرملکی ڈگری کےعوض مزید فیس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.

لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے پائلٹ بھائی کےخلاف دائردرخواست خارج کردی

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہطلباءصرف کامسیٹس یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈگری کے حقدار ہیں کیونکہ اسیونیورسٹی کی ڈگری ایچ ای سی منظور شدہ ہے، انہوں نے استدعا کی کہکامسیٹس یونیورسٹی کو حکم دیا جائے کہ طلباءکو اپنی ڈگری دی جائے جبکہیونیورسٹی انتظامیہ کو طلباءکے خلاف انتقامی کارروائی سے بھی روکا جائےکیونکہ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ طلباءکو برخاست کرنےسمیت دیگر نوعیت کی انتقامی کارروائیوں کے نوٹسز جاری کر رہی ہے، عدالت نے یونیورسٹی کو دوبارہ 6 مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی کوطلباءکے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی سے روک دیا۔

مزید :

لاہور -