چیف جسٹس نے لاہور ہائی کورٹ کے 3ججوں کو سماعت کے لئے مقدمات تفویض کرنابند کردیئے
لاہور(سعید چودھری )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیازاحمد نے عدالت عالیہ کے 3ججوں کو "لے آف"کردیا ہے ۔جن ججوں کو "لے آف"کیاگیا ہے ان میں جسٹس شہزادہ مظہر ،جسٹس شاہ خاور اور جسٹس سکندر ذوالقرنینشامل ہیں ۔چیف جسٹس نے ان ججوں کا نام روسٹر میں شامل کیا ہے اور نہ ہیانہیں مقدمات سماعت کے لئے تفویض کئے جارہے ہیں ۔
ان جج صاحبان کو جوڈیشلکمیشن کے 27فروری کو ہونے والے اجلاس میں مستقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ان میں سے جسٹس شہزادہ مظہر 12اپریل 2013جبکہ جسٹس شاہ خاور اورجسٹسسکند ر ذوالقرنین 22مارچ2014کو لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے جسٹس شہزادہ مظہر 11اپریل جبکہ جسٹس شاہ خاور اور جسٹس سکندرذوالقرنین 21مارچ تک لاہور ہائی کورٹ کے جج رہیں گے تاہم وہ عدالتی امورنہیں نمٹائیں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ ان تینوں جج صاحبان نے خود بھی ہائیکورٹ آنا بند کردیا ہے ۔