پاکستانی چینل پر بھارتی ڈراموں کی نشریات پر پابندی کے خلاف درخواست پر پیمرا سے پالیسی بارے رپورٹ طلب

پاکستانی چینل پر بھارتی ڈراموں کی نشریات پر پابندی کے خلاف درخواست پر پیمرا ...
پاکستانی چینل پر بھارتی ڈراموں کی نشریات پر پابندی کے خلاف درخواست پر پیمرا سے پالیسی بارے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی چینل پر بھارتی ڈراموں کی نشریات کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر پیمرا سے 26مارچ کو پالیسی کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مظاہرین کے قتل عام کے الزام پر عمر قید، مصری عدالت نے حسنی مبارک کو بری کردیا

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے لیو کمونیکیشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر پیمرا نے درخواست گزار کو بھارتی فلمیں دکھانے کی اجازت دے دی ہے لیکن درخواست گزار کو بھارتی ڈرامے اور دیگر مواد نشر کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، پیمرا کے وکیل منصور اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے پاس صرف بھارتی فلمیں دکھانے کا لائسنس ہے، بھارتی ڈرامے اور دیگر مواد نہیں دکھا جا سکتے، اگر درخواست گزار نے بھارتی ڈرامے دکھانے ہیں تو اس کے لئے انہیں اپنے لائسنس کے قواعد وضوابط میں ترمیم کرانا ہوگی، پالیسی کے مطابق ہر لائسنس ہولڈر صرف وہی نشریات دکھا سکتا ہے جس کا اسے لائسنس جاری کیا گیا ہے، پیمرا کے وکیل کے جواب میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ 7سال سے تو پیمرا کو پالیسی یاد نہیں آئی، درخواست گزار پہلے دن سے ہی فلمیں، ڈرامے اور دیگر مواد نشر کر رہا ہے لیکن اب پیمرا کو پالیسی یاد آ گئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 26مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پیمرا کی بھارتی ڈراموں سے متعلق پالسی طلب کر لی ہے ۔

مزید :

لاہور -