ہائی کورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والی 200خواتین کے سی ٹی ڈی میں تقرر کا حکم دے دیا

ہائی کورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والی 200خواتین کے سی ٹی ڈی میں تقرر کا حکم دے ...
ہائی کورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والی 200خواتین کے سی ٹی ڈی میں تقرر کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )میں تعیناتی کےلئے میرٹ پر پورا اترنے والی 200سے زائد خواتین امیدوار وں کے تقررکا حکم دے دیا۔

سیکیورٹی خدشات ،ایمرجنسی میں اطلاع کس کو دیں ،ہائی کورٹ نے ملازمین سے رشتہ داروں کی فہرست طلب کرلی

عدالت نے درخواست گزار خواتین امیدواروں کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔درخواست گزار عروج حیات سمیت 225خواتین امیدواروں نے شفقت محمود چوہان کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محکمہ سی ٹی ڈی نے کارپورل کی 15سو آسامیوں کےلئے اشتہار دیا۔جس میں درخواست سمیت دیگر خواتین نے 2013 میں ٹیسٹ انٹرویو اور طبی امتحان پاس کرلیا۔لیکن بعد اوپن میرٹ کی بنیاد پر کی جانے والی تقرریوں میں صرف مردامیدواروں کو نوازنے کےلئے صرف 5فیصد کوٹے کے تحت 75خواتین کو تقرر نامے جاری کر دئیے گئے۔جبکہ ایک ہزار مرد امیدواروں کو تقرر نامے جاری کئے گئے۔حالانکہ کارپورل کی بھرتی کے لئے اشتہار میں کسی کوٹے کا تذکر ہ نہیں تھا۔غیر قانونی طور پر کوٹہ مخصوص کرنے سے میرٹ پر پورا اترنے والی خواتین امیدوار نوکریوں سے محروم کر دی گئیں۔لہذا عدالت داد رسی کرتے ہوئے ان کی تقرری کے احکامات جاری کرے۔

مزید :

لاہور -