پی ٹی آئی جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کا مقدمہ درج، عمران خان سے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے : رانا ثنا اللہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز کی سب انسپکٹر بشریٰ بٹ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ملزمان کی ٹی وی چینلز کی فوٹیج سے تصاویر حاصل کرکے شناخت کیلئے نادرا کو بھجوائی جائیں گی ۔
صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے یکم مئی کو پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 50 کے قریب ملزمان کی شناخت کرلیا گیا ہے اور ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت خواتین کو ہراساں کرنے کے و اقعے میں ملوث ہے عمران خان اور جلسہ انتظامیہ کو سہولت کار کے طور پر شامل تفتیش کیا جائے گا مقدمے کے تحت عمران خان اور جلسے کے منتظمین کو گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔ مقدمے میں عمران خان اور دیگر رہنماو¿ں کی ایما کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔