این آئی سی ایل کیس: ملزم کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہائی کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں ملوث ملزم ایاز نیازی کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ میں این آئی سی ایل کیس کے ملزم ایاز نیازی کی درخواست کی سماعت ہوئی،ملزم کی طرف سے مو قف اختیارکیاگیاکہ پاکستان میں ان کا علاج ممکن نہیں ہے اس لئے وہ برطانیہ جاناچاہتے ہیں۔عدالت نے ایازنیازی کوعلاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی اورہدایت کی کہ وہ25لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔