دھمکی آمیزخط پر مبالغہ آرائی سے کام لیاگیا،پیپلزپارٹی نے بلاول کے نام پر سیاست سیاست کھیلا

دھمکی آمیزخط پر مبالغہ آرائی سے کام لیاگیا،پیپلزپارٹی نے بلاول کے نام پر ...
 دھمکی آمیزخط پر مبالغہ آرائی سے کام لیاگیا،پیپلزپارٹی نے بلاول کے نام پر سیاست سیاست کھیلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی سندھ نے لشکر جھنگوی کی طرف سے ملنے والے دھمکی آمیز خط کو بلاول زرداری بھٹو کے نام سے جوڑ دیا ، خط میں بلاول کو دھمکی دینے کی بجائے حکومت سندھ کے اعلیٰ حکام اور پیپلزپارٹی کی قیادت و اداروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی ۔ لشکر جھنگوی کے ترجمان علی سفیان کی طرف سے یہ خط 27 مارچ کو جاری کیا گیا تھااور اس خطر پر بلاول بھٹو کا نام سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اچھالا گیا۔دھمکی آمیز خط کے متن کے مطابق ’ کراچی میں حالیہ نام نہاد آپریشن کے دوران بے گناہ معصوم سنی نوجوان گل حسن بلوچ، مقبول احمد، نوید ایوب، محمد نوید، مفتی خالد، محمد عارف، محمد افضل بلوچ، حنظلہ بلوچ کو گھروں سے اٹھاکر جبروتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لشکر جھنگوی کا کارکن ظاہر کرکے جعلی پولیس مقابلوں میں بے دردی سے شہید کیا گیا۔ مقامی اخبار کے مطابق ترجمان کاکہناتھاکہ ہم حکومت سندھ کو یہ وارننگ دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد اس ظلم وبربریت کے واقعات کی تحقیقات کرکے ملوث درندہ صفت ظالموں کے خلاف مقابلوں کو اصلی پولیس مقابلے ثابت کرے ورنہ ہم اپنے ہتھیاروں کا رخ سندھ پولیس، رینجرز، سی آئی ڈی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف کرنے پر مجبور ہوں گے۔

مزید :

لاہور -