اقبال ظفرجھگڑا کی پاکستانی سفارت خانے میں سفیرجاویدملک سے ملاقات،اہم امور پر گفتگو
منامہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے پاکستانی سفارت خانے میں سفیر جاویدملک سے ملاقات کی جس کے دوران جاوید ملک نے انہیں پاکستانی کمیونٹی کے معاملات سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق سفیر جاوید ملک کا کہنا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال جھگڑا اوورسیز پاکستانیوں سے ملیں گے جبکہ بحرین میں مقیم پختون اورقبائلی وفود بھی ان سے ملاقات کریں گے۔جاوید ملک اور گورنر منامہ نے اقبال ظفرجھگڑاکاپرجوش استقبال کیا ۔