دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام: حساس ادکاروں کا ایا ن علی کو گر فتار کر نیکا فیصلہ

دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام: حساس ادکاروں کا ایا ن علی کو گر فتار کر نیکا ...
دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام: حساس ادکاروں کا ایا ن علی کو گر فتار کر نیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) حساس اداروں نے منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل اداکارہ ایان علی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کی گرفتاری آنے والے چند روز میں متوقع ہے۔ مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایان علی کی گرفتاری اور اس کے بعد ضمانت پر رہائی کے حوالے سے حساس اداروں کو شدید تحفظات ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے تفتیش میں پولیس نے حقائق نہیں اگلوائے گئے۔ جبکہ ان اداروں کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ ایان علی کے ذریعہ باہر منتقل کئے جانے والے کروڑوں روپے میں سے پیشتر رقم دہشت گردوں تک پہنچتے تھے اور رقم پاکستان میں ددہشت گردی میں استعمال ہوتی تھی، اس سلسلے میں حساس اداروں نے ایان علی کے غیر ملکی دوروں اور ان میں باہر لے جائی جانے والی دولت کے علاوہ دہشت گردوں کی مکمل تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں جن تک یہ رقوم پہنچائی جاتی تھیں، اخبار کا کہنا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں ایان علی کی گرفتاری متوقع ہے اور انہیں گرفتاری کے بعد 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کیا جائے گا تا کہ ان سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کے حوالے سے مزید مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض حساس اداروں نے اس سے پہلے بھی حکومتی افراد کو اطلاع دی تھی کہ ایان علی کی گرفتاری لازم ہے، یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ضمانت کے باوجود دہشت گردی اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کے ملزمہ کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے اور ضمانت اس کے راستے میں حائل نہیں۔ اور اداروں کو یہ بات کا مکمل حق حاصل ہے کہ وہ پاکستان میں منی لانڈرنگ کے واقعہ کی مرکزی کردار سے ان لوگوں کے حقائق معلوم کر سکیں جو یہ رقوم بھجواتے تھے اور یہ بڑی بڑی رقمیں باہر کن کو ملتی تھیں اور وہ اسے کن مقاصد کیلئے استعمال کرتے تھے۔

مزید :

لاہور -