الیکشن ٹربیونل کے سابق جج کاظم علی ملک نے حلقہ بندیوں کے مقدمات کی سماعت کی پیشکش مسترد کردی

الیکشن ٹربیونل کے سابق جج کاظم علی ملک نے حلقہ بندیوں کے مقدمات کی سماعت کی ...
الیکشن ٹربیونل کے سابق جج کاظم علی ملک نے حلقہ بندیوں کے مقدمات کی سماعت کی پیشکش مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل لاہور کے سابق جج کاظم علی ملک نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں سے متعلق کیسز کی سماعت کرنے کی پیشکش مسترد کردی ۔کاظم علی ملک نے حلقہ این اے 125اور 122 میں دھاندلی الزامات پر تحریک انصاف کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی تھی ،انہوں نے مذکوررہ دونوں حلقوں میں انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا تھاتاہم بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کو توسیع نہیں دی گئی۔ذرائع کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے کاظم علی ملک کو بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں سے متعلق کیسز کے لئے جج مقرر کرنے کی پیشکش کی ہے جسے کاظم علی ملک نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ وہ ٹربیونل سے ہٹائے جانے کے بعد حلقہ بندیوں کے کیسز کی سماعت نہیں کرسکتے۔

مزید :

لاہور -