نذیر ناجی کا کالم اور اس پر نعیم الحق کا سخت ردعمل، تحریر کا اصلی خالق منظر عام پر آگیا، ایسی بات بتا دی کہ عمران خان اپنا ترجمان بدلنے پر غور کرنے لگیں گے

نذیر ناجی کا کالم اور اس پر نعیم الحق کا سخت ردعمل، تحریر کا اصلی خالق منظر ...
نذیر ناجی کا کالم اور اس پر نعیم الحق کا سخت ردعمل، تحریر کا اصلی خالق منظر عام پر آگیا، ایسی بات بتا دی کہ عمران خان اپنا ترجمان بدلنے پر غور کرنے لگیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر کالم نویس نذیر ناجی کے ایک کالم پر ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کے رد عمل کے چرچے زبان زد عام ہیں ۔ نذیر ناجی نے یہ کالم ایک مزاح نگار سے مستعار لیا تھا جو ایک سال پراناہے ۔ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد وہ شخص بھی منظر عام پر آگیا ہے جس نے یہ تحریر لکھی تھی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں یہ کالم لکھنے والے اصلی رائٹر نے شرکت کی اور اس تحریر کے سیاق و سباق سے آگاہ کیا۔ مزاح نگار جعفر حسین نے بتایا کہ وہ  فیصل آباد کے رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے گرافک ڈیزائنر ہیں اور ایک خلیجی ملک میں حصول روزگار کیلئے مقیم ہیں ، وہ شوقیہ طور پر طنزو مزاح لکھتے رہتے ہیں۔

میں نے ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی پر الزامات نہیں لگائے :نعیم الحق
انہوں نے بتایا کہ پاناما لیکس آنے کے بعد پچھلے سال 12 اپریل کوانہوں نے یہ تحریر لکھی تھی جس کا سیاسی مقصد کوئی نہیں تھا بلکہ اس تحریر میں پاکستان کی تحقیقاتی صحافت کو مضحکہ خیز انداز میں پیش کیا گیاتھا۔ اس کے تین حصے لکھے تھے جن میں سے نذیر ناجی نے اپنے کالم میں صرف ایک حصہ لیا تھا۔ جعفر حسین نے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا شکر ہے کہ نعیم الحق نے باقی دو حصے نہیں پڑھے نہیں تو پتا نہیں کیا کا کیا ہو جاتا۔

تحریک انصاف نے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کے جنرل کیانی سے متعلق بیان سے لاتعلقی ظاہرکردی
واضح رہے کہ سینئر کالم نویس نذیر ناجی نے دو حصوں پر مشتمل ایک کالم تحریر کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں پاک فوج نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کو الیکشن ہرایا۔ کالم کا پہلا حصہ چھپتے ہی ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے اس پر سخت رد عمل دیا اور بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی سے اس کالم میں لگنے والے الزامات کی وضاحت مانگ لی۔

مزید :

لاہور -