ایوان وزیر اعلیٰ میں ن لیگ کا اہم اجلاس ، سینیٹ انتخابات کے لیے حکمت عملی فائنل

ایوان وزیر اعلیٰ میں ن لیگ کا اہم اجلاس ، سینیٹ انتخابات کے لیے حکمت عملی ...
ایوان وزیر اعلیٰ میں ن لیگ کا اہم اجلاس ، سینیٹ انتخابات کے لیے حکمت عملی فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ انتخابات سے قبل ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں ن لیگ کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جبکہ تمام ایم پی ایز کو کامیابی کے لیے 2 گروپوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ن لیگ کی جانب ایوان وزیر اعلیٰ میں ایم پی ایزکو سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس حکمت عملی کے تحت ایم پی ایز کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ان گروپوں کی ذمہ داریاں بھی انہیں بتا دی گئی ہیں جن میں ناراض اراکین کو منانا بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ تمام ایم پی ایز کو ووٹنگ کے لیے صبح 8 بجے اسمبلی پہنچنے کی ہدایات بھی کی ہیں۔یاد رہے ن لیگ کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں سینیٹ کی 7 نشستوں پر 10 امیدوار ہیں جبکہ 3 نے ابھی تک دستبرداری کا اعلان نہیں کیا۔

سعودی بادشاہ سلمان پروٹوکول بالائے طاق رکھ کر وزیراعظم پاکستان کے استقبال کے لئے آئے

مزید :

لاہور -