قانون شکنی پر ٹریفک وارڈن نے لینڈ کروزر والے کو روک لیا ، کافی دیر کی تلخ کلامی کے بعد نتیجہ کیا نکلا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا

قانون شکنی پر ٹریفک وارڈن نے لینڈ کروزر والے کو روک لیا ، کافی دیر کی تلخ ...
قانون شکنی پر ٹریفک وارڈن نے لینڈ کروزر والے کو روک لیا ، کافی دیر کی تلخ کلامی کے بعد نتیجہ کیا نکلا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون کی باتیں تو بہت سے لوگوں نے سن رکھی ہوں گی لیکن سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں اس بات کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹریفک وارڈن نے لینڈ کروزر میں بیٹھے افراد کو قانون شکنی پر روکا تو انہوں نے بحث و تکرار شروع کردی۔ گاڑی روکنے کیلئے وارڈن نے اپنی موٹر سائیکل اس کے آگے لگادی جس کے بعد کافی دیر تک فریقین میں جھگڑا ہوتا رہااور اس دوران دونوں اطراف سے فون کالز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نامعلوم افراد کے باعث اپنا اکاﺅنٹ بند کرنے والے احمد نورانی ٹوئٹر پر دوبارہ متحرک ہوگئے، آتے ہی ایسی بات کہہ دی جو کئی لوگوں کو ذرا بھی پسند نہ آئے گی

ٹریفک وارڈن کے فون پر مزید تین پولیس اہلکار اس کی مدد کو آئے جس کے بعد ایک بار پھر فریقین میں تلخ کلامی ہوئی لیکن لینڈ کروزر میں شاید کچھ زیادہ ہی طاقتور شخصیت بیٹھی ہوئی تھی جس نے نہ صرف گاڑی سے باہر آنے سے انکار کردیا بلکہ ایک فون کال پر ہی ٹریفک وارڈن کو اپنی نوکری بچانے کیلئے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

ترکی کے بعد ایک اور دوست ملک نے بھی اردو زبان میں ڈرامے پیش کرنا شروع کردیے، ڈرامہ پاکستان میں کب اور کس چینل پر پیش کیا جائے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد 111 نمبر کی لینڈ کروزر میں بیٹھے شخص کے ٹیلی فون کرنے پر اس کے ساتھ بحث کرنے والے ٹریفک وارڈنز کو ان کے اپنے موبائل فونز پر کال آئی جس کے بعد وہ بیچارے اپنا سامنہ لے کر رہ گئے اور ملک میں ایک بار پھر طاقتور کے آگے قانون کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

لاہور -