این اے 122 ،تحریک انصاف آج سمن آباد میں طاقت کا مظاہرہ کرےگی،عمران خان اسلام آباد سے چل پڑے

این اے 122 ،تحریک انصاف آج سمن آباد میں طاقت کا مظاہرہ کرےگی،عمران خان اسلام ...
این اے 122 ،تحریک انصاف آج سمن آباد میں طاقت کا مظاہرہ کرےگی،عمران خان اسلام آباد سے چل پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 122میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، تحریک انصاف نے سمن آباد کے جلسہ میں عمران خان کے خطاب کے انتظامات مکمل کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ میں میدان سجا رہی ہے، جلسے کیلئے گراؤنڈ کو چاروں طرف بینرز اور پارٹی کے جھنڈے لگا کر سجایا گیا ہے۔ سٹیج کو مضبوط بنانے کے لئے آہنی راڈ بھی لگائے گئے ہیں، گراؤنڈمیں لائٹس کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے جبکہ گراؤنڈمیں کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔خواتین کارکن بھی جلسے کی تیاری میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت کے لیے پرامید ہیں تاہم جلسے کی رونق بڑھانے کے لئے بڑے پیمانے پر ڈی جے سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔دوسری طرف چیئرمین تحریک انصاف جلسہ میں شرکت کیلئے اسلام آبادسے لاہور کیلئے چل پڑے ہیں انکی اہلیہ ریحام خان بھی ہمراہ ہیں۔

مزید :

لاہور -