ن لیگ کے ساتھ اب بڑا دھاندلہ ہو گا :شیخ رشید

ن لیگ کے ساتھ اب بڑا دھاندلہ ہو گا :شیخ رشید
ن لیگ کے ساتھ اب بڑا دھاندلہ ہو گا :شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ نے دھاندلی سے مینڈیٹ چوری کیا ہے لیکن اب ن لیگ کے ساتھ بڑا دھاندلہ ہو گا۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ 9اکتوبر کے بعد پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آنے والا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے مطابق ایل این جی کی قیمت طے نہیں ہوئی پھر ایل این جی کے دس جہاز پاکستان کیسے آگئے ۔انہوں نے کہا تاجروں پر ٹیکس ایسے آدمی میں نے لگا یا جو کہتا ہے کہ نواز شریف پانچ ہزار ٹیکس دیتا ہے ۔پی ٹی وی کا ڈرائیور نواز شریف سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن صر ف ایک حلقے کا نہیں ہے بلکہ اس ضمنی الیکشن کے پیچھے عمران خان کے دھرنے کی بنیاد ہے ۔ شیخ رشید نے کہاضمنی انتخاب میں علیم خان نہیں بلکہ عمران خان لڑ رے ہیں ، اگر لاہور نے این اے 122میں اصول پرستی کا ثبوت نہ دیااور عمران خان کو ووٹ نہ دیا تو پھر نہ تو نو کریوں کی گارنٹی ہو گی اور نہ ہی آلو ،چاول، گندم کی قیمتوں میں کمی ہو گی ۔لاہور والوں پاکستان کو بچاﺅ ۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کیو نکہ وہ ایک دیانت دار شخص ہے ۔لاہور والے اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو گھروں سے نکل کر عمران خان کو ووٹ دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شائد 9تاریخ کے بعد پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آجائے ۔یہ علیم خان کا الیکشن نہیں بلکہ عمران خان کا الیکشن ہے ۔میں بھی شیر ہوں کرایہ اپنا لگا کر آیا ہوں ایسے پنڈی واپس نہیں جاﺅں گا ۔