جلسے پر 5کروڑ کا خرچ آیا، تحریک انصاف پانچ اضلاع سے بھی دس ہزار لوگ جمع نہ کر سکی: زعیم قادری

جلسے پر 5کروڑ کا خرچ آیا، تحریک انصاف پانچ اضلاع سے بھی دس ہزار لوگ جمع نہ کر ...
جلسے پر 5کروڑ کا خرچ آیا، تحریک انصاف پانچ اضلاع سے بھی دس ہزار لوگ جمع نہ کر سکی: زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں پانچ اضلاع سے لوگ لائے گئے مگر پھر  بھی کل دس ہزار لوگ جمع نہ ہو سکے۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انتخؒابی شکست سے ڈر رہے ہیں اور لاہور سے باہر کے لوگ جلسے میں بلا کر عوام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کی گئی مگر  یہ لوگ ضمنی انتخاب میں ووٹ تو نہیں ڈال سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے جلسے پر پانچ  کروڑ روپے خرچ کر کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ہیں۔