لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست سماعت کے لیے ...
لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے کے بعد سابق وزیراعظم نے اسلام آباد سے لاہور روانگی کے دوران عوامی اجتماعات میں عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور معزز ججز کی تضحیک کی، نوازشریف نے جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاں دی جو ریاست کے اہم ستون کے خلاف کھلم کھلا بغاوت ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدلیہ کو نشانہ بنانے کے مجرمانہ فعل میں نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔عدالت نے شہری کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او ڈیفنس سے تحریری رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے پولیس کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9اکتوبر کے لیے ملتوی کردی۔

مزید :

لاہور -