این اے 120ضمنی انتخاب ، مریم نواز کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جاری

این اے 120ضمنی انتخاب ، مریم نواز کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جاری
این اے 120ضمنی انتخاب ، مریم نواز کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی سے خالی ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مریم نواز کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزیر پرویز ملک اور بلال یاسین سمیت اہم لیگی رہنما شریک ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں ریلی کے شیڈول ،حلقے کے دوروں اور انتخابی مہم تیز کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ حلقے کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت کے دوران سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں نواز لیگ کی امیدوار اور اپنی والدہ کلثوم نواز کیلئے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ جلد گھر گھر رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے باوجود وفاقی وزرا ءاجلاس میں شریک ہیں ۔

مزید :

لاہور -