سمیعہ چودھری ہلاکت، پولیس کو آج فرانزک رپورٹ موصول ہونے کا امکان
لاہور (ویب دیسک) ریس کورس کے علاقے میں چنبہ ہاﺅس میں چند روز قبل کمرے سے مردہ حالت میں ملنے والی ایک مسلم لیگ ن ویمن ناردن ونگ کی عہدے دار سمیعہ زریں چودھری کی فرانزک رپورٹ پولیس کو آج موصول ہونے کا امکان ہے تاہم فرانزک ماہرین کی جانب سے غیر حتمی طور پر سمیعہ زریں چودھری کی موت کو نشہ آور شے کی زائد مقدار استعمال کرنا بتایا گیا ہے۔
دبئی میں نوجوان بھارتی لڑکی نے پاکستانی شہری پر ایسا شرمناک الزام لگادیا کہ بچنا مشکل ہوگیا
روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ریس کورس کے علاقے میں واقعہ چنبہ ہاﺅس کے کمرہ نمبر 26 سے چند روز قبل اسلام آباد کے رہائشی ایف بی آر کے ملازم آصف محمود کی بیوی اور مسلم لیگ ن ویمن ناردن ونگ کی عہدے دار سمیعہ زریں چودھری کی لاش کمرے سے ملی تھی۔ ابتدائی طور پر جاری ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کے پھیپھڑوں پر کالے رنگ کے دھبے تھے جبکہ اس کے جسم پر کوئی تشدد کے نشانات موجود نہیں تھے موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے خاتون کے جسم کے مخصوص حصوں کے نمونے لے کر فرانزک سائنس ایجنسی بھجوادئیے گئے تھے تاکہ موت کی اصل وجوہات معلوم کی جاسکیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کی جانب سے فرانزک سائنسی ایجنسی کے ماہرین کو کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد سمیعہ زریں چودھری کی فرانزک رپورٹ ان کو بھجوائیں تاکہ خاتون کی موت کے اصل حقائق معلوم ہو سکیں۔ فرانزک ماہرین کی غیر حتمی رائے کے مطابق خاتون کی موت نشہ آور شے کی زائد مقدار بیان کی جارہی ہے جس سے اس کی بات ہوئی ہے تاہم جسم کی دیگر حصوں کا بھی مکمل کیمیکل ایگزامن کرکے موت کا تعین کیا جائے گا۔ اخبار کا مزید کہنا ہے کہ فرانزک کی حتمی رپورٹ کل ملنے کا امکان ہے جس سے خاتون سمیعہ زریں کی موت کے اصل حقائق واضع ہوجائیں گے۔