تعلیمی اداروں کو بند کرنا شر پسندعناصر کے مقاصد کی تکمیل ہے : طاہر القادری

تعلیمی اداروں کو بند کرنا شر پسندعناصر کے مقاصد کی تکمیل ہے : طاہر القادری
تعلیمی اداروں کو بند کرنا شر پسندعناصر کے مقاصد کی تکمیل ہے : طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیوسٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر بند کرنا دہشت گردوں کے مقاصد کی تکمیل ہے۔ہیوسٹن سے جاری اپنے ایک بیان میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے لیکن حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند کرنا کوئی دانش مندی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ تعلیم کے نام پر کھربوں روپے کہ رقم خرچ کرنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے ۔

مزید :

لاہور -