چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستان کی جوابی کاروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارت کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی ہے ۔
پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے ساتھ مارٹر گولے بھی فائر کیے گئے ۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت کی فائرنگ کے بعد پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں تاہم کسی جانی نقصانی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ یاد رہے اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جس پر پاکستان کی جانب سے متعدد مرتبہ احتجاج بھی کیا جا چکا ہے ۔