پھلوں سمیت دیگراشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،ڈپٹی کمشنر دفترکے ذمہ دارافسرریکارڈ سمیت طلب

پھلوں سمیت دیگراشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،ڈپٹی کمشنر دفترکے ذمہ ...
پھلوں سمیت دیگراشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،ڈپٹی کمشنر دفترکے ذمہ دارافسرریکارڈ سمیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پھلوں سمیت دیگراشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائردرخواست پرڈپٹی کمشنر کے دفترکے ذمہ دارافسرکو ریکارڈ سمیت 8جون کوطلب کرلیاہے۔

سی سی پی او لاہور کوتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ،7 روز میں وضاحت طلب

جسٹس مامون رشید شیخ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے محمد اظہرصدیق ایڈوکیٹ نے پنجاب حکومت ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور سیکرٹری انڈسٹریزسمیت دیگرزکو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف عوام نے سوشل میڈیا پرمہم چلاتے ہوئے ان پھلوں کا بائیکاٹ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں پھلوں کی قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ دیگراشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں بھی پنجاب حکومت منافع خوروں کو پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کے لئے رمضان بازارقائم رکھے ہیں جہاں شہریوں کو معیاری اشیاءارزاں نرخوں پردستیاب ہیں۔صارفین کی تنطیمیں قائم ہیں اپ کو ان سے رجوع کرنا چاہیے۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ملک عظیم سے قیمتوں کے استحکام کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا جس پرلاءافسر نے بتایا کہ یہ رپورٹ داخل کرواجاچکی ہے، درخواست گزاروکیل اظہرصدیق نے عدالت کو بتایا کہ یہ رپورٹ 2015ءکی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پھلوں سمیت دیگرخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کاحکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -