لاہور ہائی کورٹ :بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والے مجرم کی اپیل خارج،سزائے موت کنفرم
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کوجلاکرہلاک کرنے والے مجرم مظہر حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے اسے ٹرائل کورٹ سے ملنے والی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔فیصل آباد کے مظہرحسین نے 15اگست 2013ءکو اپنی بیوی مصباح پر تیل چھڑک کرآگ لگادی جبکہ مصباح نے اپنی نزعی بیان میں مظہرحسین کو ہی اپنے قتل کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔متعلقہ ٹرائل کورٹ نے اسے سزائے موت کا حکم سنا یا تھا جس کے خلاف اس نے یہ اپیل دائر کی تھی ۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کی بیوی کو آگ لگنا ایک حادثہ تھا ،وقوعہ کے چشم دید گواہ نہیں۔محض خاتون کے نزعی بیان پر سزائے موت کا حکم نہیں سنایا جاسکتا۔استغاثہ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ تمام واقعاتی شہادتیں اور مقتولہ کا نزعی بیان مظہر حسین کو مجرم ثابت کرتا ہے اس بناءپر اس کی اپیل خارج کی جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد اپیل خارج کرتے ہوئے مظہر حسین کی سزائے موت کا حکم کنفرم کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ دہشت گردوں کا بڑا ہدف ،وکلاءکا داخلہ بھی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کے بعد ہوگا