پانا ما لیکس عمران خان کے گلے پڑ گیا ، میاں صاحب کیا بتائیں کہ وہ ارب پتی کیسے بنے:رانا ثناء

پانا ما لیکس عمران خان کے گلے پڑ گیا ، میاں صاحب کیا بتائیں کہ وہ ارب پتی کیسے ...
پانا ما لیکس عمران خان کے گلے پڑ گیا ، میاں صاحب کیا بتائیں کہ وہ ارب پتی کیسے بنے:رانا ثناء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پانامالیکس عمران خان کے گلے میں پڑ گئی ہے،عمران خان چاہتے ہیں کہ انکی اے ٹی ایم چلتی رہے ،سیاسی مخالفین نواز شریف سے خائف ہیں۔ میاں صاحب کیا بتائیں کہ وہ ارب پتی کیسے ہوگئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگرسلیکٹو احتساب ہوا تو ہم بھی آواز اٹھائیں گے ، مخصوص احتساب کسی کو قابل قبول نہیں، قرض معاف کرانےوالوں کا بھی احتساب ہوگا۔ انکوائری ہونی ہے تو سب کی ہونی ہے ۔نواز شریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی پرقابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ٓانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے میں خواتین کیساتھ ہونے والے سلوک کیلئے بد تمیز ی کا لفظ چھوٹا ہے ،جلسے کا تمام بوجھ خاردارتاروں کے گرد تھا ۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ عمران خان بتائیں بنی گالہ میں گھر خریدنے کیلئے رقم کہاں سے آئی،کوئی آدمی بتادیں جس نے طلاق دی ہو،اس نے 75 کروڑ تحفے میں دیے ہوں۔1990 میں جن کے پاس سائیکل نہیں تھی، وہ ارب پتی کیسے ہوگئے،قرض معاف کرانے والے خود کو بچانا چاہتے ہیں تاہم جہانگیر ترین کے بیٹوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آچکی ہیں۔
وزیر قانون کا کہناتھا کہ ساری چیزیں قوم کو معلوم ہونی چاہئیں ،کسی نے لیگل پیسہ کمایا ہے تو عمران خان کہتے تھے آف شورکمپنی ہوتی ہی حرام ہے،کسی نے کک بیکس لیے، کسی نے صدقے کے نام پر رقوم لیں۔اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بات چیت ہونی چایئیے۔

مزید :

لاہور -