لاہور پولیس میں جعلی بھرتیاں کرانے والے پولیس اہلکار گرفتار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور پولیس میں جعلی بھرتیاں کرانے والے پولیس اہلکار گرفتار کرلئے گئے۔ملزموں میں آصف ندیم،سہیل ،ندیم بیگ اور آئی جی آفس کا سپرنڈنٹ ریاض شامل ہیں۔مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ غلام مہی الدین نے تھانہ پرانی انار کلی مین درج کرایا تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزموں نے136 سے زائد اہلکار جعلی طریقے سے بھرتی کرائے تھے۔