شادی کے بعد کیا ارادہ ہے؟ پاکستان میں رہیں گے یا فرانس جائیں گے، شادی کے لئے پاکستان آنے والی فرانسیسی خاتون نے انتہائی حیران کن بات خود ہی بتادی

شادی کے بعد کیا ارادہ ہے؟ پاکستان میں رہیں گے یا فرانس جائیں گے، شادی کے لئے ...
شادی کے بعد کیا ارادہ ہے؟ پاکستان میں رہیں گے یا فرانس جائیں گے، شادی کے لئے پاکستان آنے والی فرانسیسی خاتون نے انتہائی حیران کن بات خود ہی بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس کو جہاں کئی رشتوں کیلئے خطرہ قراردیاجارہاہے وہیں کئی نئے گھر بھی بس رہے ہیں ۔ ایسی ہی ایک مثال فرانس سے تعلق رکھنے والی کیتھرن لووٹ اور خانپور کے عمیراحمد کی ہے جن کی فیس بک پر دوستی ہوئی اور اب خاتون شادی کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہے ۔
روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خان پور کے علاقے ریاض ٹاؤن کے 29 سالہ میاں عمیراحمد نے کہا کہ فرانس کے شہر ویمبرج سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ کیتھرین سے ان کی دوستی 4 سال قبل سوشل میڈیا پر ہوئی اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور اب کیتھرین کے پاکستان آنے پر یہ محبت شادی کے بندھن کے ذریعے امر ہونے کو ہے ۔

فیس بک پر دوستی ، فرانسیسی خاتون کو لاتعداد بچوں کی توقع، پہلی مرتبہ دبئی ایئرپورٹ پر ملے تھے: پاکستانی شہری میاں عمیر
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیتھیرن جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام عائشہ رکھ لیا ہے نے بتایا کہ ہمارے تمام کاغذات قانونی ہیں اس لیے اگر سفارتخانہ اجازت دے گا تو ہم شادی کریں گے اور شادی کے بعد فرانس جائیں گے۔ میاں عمیر کا کہنا تھا کہ فرانس جانے کے بعد پاکستان کو کبھی نہیں بھولوں گا کیونکہ میں پاکستان میں پیدا ہوا اور اس نے مجھے پہچان دی ہے اس لیے ایسے پیارے ملک کو کبھی بھی نہیں بھول سکتا۔

مزید :

لاہور -